میں جب اس کی آواز
کے شہر میں اترا
تو وہاں پے اک ہنگامہ مچا تھا۔
کچھ ڈوب چکے تھے
کچھ ڈوب رہے تھے
اور کچھ ایسے بھی تھے
جو ڈوبنے کے خوف سے
سر پر بھاگ رہے تھے۔
(اس کی آواز کا)
جادو ابھی جاگ رہا تھا
تلاطم پھیل رہا تھا
اور وقت سمٹ رہا تھا۔
پل ہی پل میں فیصلہ کرنا تھا
کہ مجھے حدود شہر سے
نکلنا تھا،
یا اس خود کو ´ ´-س خود کو
جسے اک عمر سے پالا تھا
اس کے حوالے کرنا تھا۔
کوئی رکتا ہی نہ تھا
کہ پوچھوں اس سے
آخر کیا نام ہے اس کا
جس کے آستانے پے
یوں بے آبروئی میں
سر رکھنا لکھا تھا!
آخر اک بے حال دیوانہ
مجھ کو دلاسہ دےنے کو ٹھہر گیا
اور کہنے لگا
جو اول ہوتے بھی
ثانی کہے خود کو
تم ہی بتاو
کیا نام رکھو گے اس کا؟
٭٭٭٭٭