۱یک آدھی نظم

میں نے ۱ک نظم کا پوچھا
۱پنے پرچے کے لیے،
وہ میری طرف یوں ٹک دیکھے
جیسے سنی ۱ن سنی کرتا ہو۔
میرے پھر پوچھنے پے
۱س نے ہاتھ بڑھایا
۱ور ۱پنے پیچھے پڑے ردی کے بن سے
 ۱ک ورقہ ۱ٹھایا
۱ور مجھے دیتے ہوئے کہنے لگا
´ ´”یہ آدھی ہے
باقی آدھی تم خود لکھ لینا“۔

یہ ۱چھا گھیر۱ ۱س نے، میں نے سوچا
۱ور کاغذ پے نظر دوڑ۱ئی۔
۱س پے میرے خیال میں
یہ لکھا تھا:
جو آدھی ۱بھی باقی ہے
وہ کس نے دیکھی ہے؟
(آئے یا نہ آئے)
۱ور جو آدھی گزر گئی ہے
وہ قابل یاد نہیں
(جیسے گزری جیسے نہ گزری)
پھر کون سی آدھی میری ہے
 ۱ور کون سی آدھی تیری؟

از راہ سفر

کبھی کبھی وہ اِد ھر کو دیکھتی تھی،
میں منتظر رہتا،
کہ چاہے اک لمحے کو سہی
مگر اس لمحے میں
دھل جاتے تھے کئی شب و روز
ویرانی کے۔

پھر اسے خبر ہوئی
میرے انتظار کی
اور اس کے اِدھر دیکھنے میں
تھوڑی سی سخاوت آئی۔
جب بس رکی اس کے سٹاپ پے
تواترنے سے قبل
میری طرف ہوئی
اور کہنے لگی:
ان کچھ لمحوں میں
کیسے دھل سکتے تھے
اتنے بے شمار شب و روز ویرانی کے؟

بلا عنوان

جب انہیں
اسے جاننے کی خواہش ہوئی
تو وہ وہاں پے نہیں تھا۔
تب انہیں اس کی اک تحریر ملی
جس میں لکھا تھا
جب تک تم میں خواہش
جاگے گی کہ مجھ کو جانو
میں تم کو جان گیا ہوں گا۔

وہ بہت گھبرائے
کیا مطلب تھا اس کا؟
اس کا ملنا بڑا ضروری تھا
کیونکہ اس کے نہ ملنے کا مطلب ظاہر تھا۔
پھر ان کو اس کی اک اور تحریر ملی
جس میں لکھا تھا
جب تم مجھ کو ڈھونڈ نہ پاﺅ گے
تم سوچو گے
تمہارے ہونے سے
تمہارا نہ ہونا بہتر ہے
بالکل یہی ہوا مجھ سے بھی
جب میں نے تم کو جان لیا۔

دائرہ

اُس دائرے کے لوگ
جس دائرے مےں رہتے تھے
اس دائرے کے باہر کچھ نہ تھا
نہ گھےرا تھا
نہ تےرا تھا
نہ مےرا تھا

اُس دائرے کے لوگ
جس دائرے مےں رہتے تھے
اُس کے اندر بھی اک دائرہ تھا
جس کے باہر کچھ نہ تھا
نہ گھےرا تھا
نہ تےرا تھا
نہ مےرا تھا

وہ دائرے کے اندر تھے
مےں اس کے باہر تھا
مےں اس دائرے کا راکھا تھا
جس کے نہ کچھ اندر تھا
جس کے نہ کچھ باہر تھا

درد دوئی

اک عجیب سا درد ہے وہ
جو میرے گھر میں اترتا ہے
کبھی کسی حصے میں
کبھی کسی حصے میں
کبھی صحن کبھی پچھواڑے میں
کبھی عیں درمیان
جہاں میں اٹھتا بیٹھتا
یا سوتا ہوں۔
اور آتے ہی یوں لپیٹ میں لے لیتا ہے
میرے گھر کی ہر چھوٹی بڑی شے کو
جیسے وہ ہمیشہ سے اسی کی تھی
اور اسی کی رہنی ہے۔

اس درد کا عادی ہونا ناممکن ہے۔
ہر دفعہ اک نیا روپ دھار کے آتا ہے
کبھی نیلا کبھی پیلا
کبھی سفید کبھی کالا
اور مکمل غلامی کا تقاضا کرتا ہے۔
ایسی کہ بس اسی کی طرف دیکھوں
اسی کے آس پاس رہوں
اسی کا کہا مانوں
میرا ذرا بھی دھیان کا ادھر ادھر کرنا
ا س کا مزاج بگڑتا ہے۔

اسے شک ہے مجھے نفرت ہے
اس کی غلامی سے۔
جیسے جیسے اس کا یہ شک بڑھتا ہے
اس کے مظا لم بھی اسی رفتار سے بڑھتے ہیں۔
میرا چیخنا بھی بہت ناگوار ہے اس کو
کہ کہیں لوگ جان نہ جائیں
اس گھر کے منظر کو!

لیکن مجھے بھی
اب یہ فکر رہنے لگی ہے
میں اسی کا ہی نہ ہو جاﺅں آخر
یہ دھکیل دے مجھ کو
بے شعوری کے ویرانوں میں
اور میں ہی ساتھی ہوں اس کا
مجھے مٹانے میں۔

فراق نوری

نہ تم آ ئے نہ تم نے دیکھا میرے گھر کا وہ نقشہ
کہ جس میں ہر ایک چیز تڑپتی تھی تیرے حسن ترتیب کو

راتوں کو اُٹھ بیٹھنا اور ڈھونڈنا گم گشتہ خوابوں کو
جو بیٹھے رہتے تھے کبھی دہلیز پہ اندر آنے کو

میں آﺅں تو مت پوچھنا کیسے گزری شب انتظار میں
میرا بچ نکلنا ہی کہے گا میرے حال کے فسانے کو

رو پڑوں تو مت سوچنا کہ ضعیف تھا جو ٹوٹ گیا
یہ محض اک اسلوب تھا تجھ سے بے سمجھ کے سمجھانے کو

اسرار بہت تھے میرے تہہ خانوں میں تجھ کو دکھلانے کو
تو ہی نہ پلٹا تو میں نے بیچ دیئے شکستہ دیوانوں کو

شہر بھر کی دیواروں پہ میری دیوانگی کا چرچا تھا
پھر بھی تو مصر کہ یہ کافی نہیں تیرا دیوانہ کہلانے کو

سارا چمن مہک رہا تھا تیرے آنے کے خیال سے
میں بھی کھلا کہ خود سے دیکھوں ابھرتے روز محشر کو

      ٭٭٭٭٭

دن کا پچھلا پہر تھا یا کوئی پہر تھا پچھلی رات کا
وقت ایک حقیقت تھا جب تک امید تھی تیرے آنے کی

ہیپی برتھ ڈے

اس کا کہنا تھا
فرد نو تجربے سے خالی ہے۔
بڑا دعوی تھا یہ
اتنا کہ پہلی نظر میں
اس کو نظرانداز کرنا
واجب دکھتا تھا۔
جب اس کا اصرار بڑھا
تو لوگوں نے پوچھا
چلو یہ بتاﺅ
تم تجربہ کس کو کہتے ہو؟

کہنے لگا
تجربہ خدا ہونا ہے
یا ہونے کی سعی کرنا ہے۔
وہ ہنسے
یہ تو نہ ہونا ہے!
با لکل! وہ بولا
ٹھیک سمجھے تم
یہ نہ ہونا ہے۔
فرد نو جنم لیتا ہے
نہ ہونے کے خوف مےں
اور مرتا ہے
نہ ہونے کے خوف میں
وہ کیا جانے
تجربہ کیا ہوتا ہے؟
پس وہ اک خالی ڈبہ ہے
اس کے اوپر چمکتی ریپننگ ( wrapping) ہے
جس پر لکھا ہے
ہیپی برتھ ڈے۔

حسن مجسم

اتنا دلکش منظر تھا وہ
کہ دیکھ کے آنکھیں جلتی تھیں۔
سر جھکائے بیٹھا تھا میں
اور اندر ہی اندر
اک پاگلوں جیسی بے چینی میں
کھوج رہا تھا،
نہیں کھود رہا تھا
اپنے وجود کے نہاں خانوں کو
کہیں سے مل جائے وہ طاقت
کہ جس سے دیکھ سکوں اس منظر کو
جس کی راہیں دیکھتے میں نے
ساری عمر بتائی تھی۔

آج وہ خواہش
پوری آب و تاب میں
مجسم سامنے آویزاں تھی
جیسے عرش مقدس کے کینوس پے
رب ا لعزت نے خود اپنے ہاتھوں سے
اتاری ہو۔
لیکن دیکھو میری کم علمی کو
ایسی کم علمی
کہ گویا میں علم کی ابجد سے ناواقف ہوں۔
خواہش تو کی اس منظر کی
لیکن یہ بھول گیا
ایسے چھوٹے سے قد میں
کیسے دیکھوں گا ایسے لافانی منظر کو؟

جس دل پہ ناز تھا مجھے ....

خمار باقی ہنوز ہے
مگر اس کا یقیں نہیں رہا
طاقت کا علم تو تھا
مگر اس کا نشہ نہیں رہا
میں ہوں، سبھی کہتے تو ہیں
کہوں کس سے ، میں نہیں رہا
کہنے کو دنیا باقی ہے مگر
کون جانتا ہے کچھ نہیں رہا
وہ دیکھے تو سہی کہ اس کے بنا
سب جو ہے کچھ نہیں رہا

خانہ

وہ سب
کب سے اس کے گھر کے باہر
بیٹھے تھے
کہ کب وہ دروازہ کھولے گا
اور وہ اس کو دیکھیں گے۔
حقیقت میں وہ اندر موجود نہیں تھا
پس کوئی امکان نہیں تھا
کہ وہ دروازہ کھولے گا
اور وہ اس کو دیکھیں گے۔

آخر اس نے سوچا
ان کو بتا ڈالے اس حقیقت کا
کہ وہ اندر موجود نہیں تھا۔
لیکن جب اس نے بتایا
وہ بپھر گئے
اور اس کو فوراً مقتول کیا۔
اور کیا کرتے بیچارے سارے
جن کی ساری عمریں گزری تھیں
اس کے انتظار میں
اور کیا کرتا وہ بے چارہ بھی
جو ان کے بیچ میں بیٹھا
تھک بیٹھا تھا
کہ وہ کب اس کو دیکھیں گے!!

کیا ہے وہ؟

کچھ لوگوں کا کہنا تھا
وہ طاقت کے سرچشمے سے واقف ہے
جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا
وہی طاقت کا سرچشمہ ہے۔
یہ دو خیال اک دوجے سے
اتنے دور تھے جتنے زمیں و آسماں
پھر بھی کچھ لوگوں کا خیال تھا
کہ کچھ فرق نہیں تھا ان دو خیالوں میں۔

بات بڑھتے بڑھتے بہت دورنکل گئی
جنگ و جدل دنگا فساد
بڑھتا بڑھتا ہاتھوں سے نکل گیا
مگر یہ تعین نہ ہو پایا
کہ وہ طاقت کے سرچشمے سے واقف ہے
یا وہی طاقت کا سرچشمہ ہے۔

وہ خود جس کے بارے میں
سارا جھگڑا تھا
بیٹھا سب کچھ دیکھ رہا تھا
اور سوچ رہا تھا
یہ پگلے اگر مجھ سے رجوع کرتے
میرے بارے میں
تو شاید اس مشکل میں نہ پڑتے
جس میں یہ اک دوجے کا
سر پھوڑ رہے ہیں۔

میں سوچتی ہوں

میں سوچتی ہوں
یہ تیر۱ جہاں
ہے یا میرا جہاں،
تو نے ۱سے تر۱شا ہے
یا یہ بس میر۱ تر۱شا ہے۔

میں سوچتی ہوں
تیری زمیں پے لوٹتی ہوں۔
یہ تیری زمیں
 ہے یا میری زمیں
۱س میں بسی،
 تیری خشبو
ہے یا میری خشبو،
۱س میں رچی،
 تیری نمی
 ہے یا میری نمی۔

تو ہی بتائے
 تو جانوں گی
یہ کیا کیا جو میں سوچتی ہوں
تو بھی سو چتا ہے
یا بس میں ہی سوچتی ہوں۔

میں سوچتی ہوں
یہ تیر۱ جہاں
ہے یا میرا جہاں۔

پاگل پن

پاگل پن اک پردہ ہے
یا چادر
جو سر سے پاﺅں تک تان کے
آدمی سوتا ہے۔
دیکھنے کو وہ سوتا ہے
خود کو وہ ہوتا ہے
وہ پاگل نہ ہو تو کیسے ہو
ہونے کو وہ سوتا ہے۔

سوتے میں وہ جاگتا ہے
جاگ کے خود سے ملتا ہے
کیسے ہو؟ پوچھتا ہے
اےسے ہی
جیسے کہ ہوں
کہتا ہے۔
یوں لگتا ہے
جیسے وہ ہنسا ہو
اس چادر کے پیچھے
جو تان کے سر سے پاﺅں تک
وہ سوتا ہے
لیکن سوتے میں وہ ہنس بھی دیا
تو اس کو کب معلوم ہوا
اور ہوا بھی تو ایسے ہی
جیسے اس کا ہونا
اور نہ ہونا ایک ہوا۔

داستان دوئم


      
میں نے ۱تنے ۱ندیشوں کو
۱پنے گھر میں
 یوں ۱ک ساتھ کبھی نہ دیکھا تھا۔
وہ یوں سر جوڑے بےٹھے تھے
جیسے میری موت پے نوحہ کہنے آئے ہوں
۱ور مجھ کو زندہ دےکھ کے حےر۱ں ہوں
مےری ڈھٹائی پے۔

میں ۱پنی جگہ پے شرمندہ تھا
یعنی ۱ن کا یوں ۱ک ساتھ چلے آنا
بے مطلب نہ تھا بالکل بھی۔
۱ک جانب تو میں ۱پنے نہ ہونے کا
 دعوی کرتا تھا
۱ور دوسری جانب ۱پنے ہونے کے
کئی بوسیدہ آثار بھی
۱پنے ساتھ لیے پھرتا تھا۔

جو نہ ہونے کی دنیا میں ۱تر آیا
۱س کے پاس ۱ختیار نہیں ہے
یہ سوچنے کا
کہ کیا ہونا ہے
کیا نہیں ہونا ہے۔
یعنی یہ شناسا میرے بچپن کے
مجھ کو یاد دلانے آئے تھے میرے جرم کا۔
۱ور شاید یہ بھی
کہ ۱ن کے پاس
۱ختیار نہیں تھامعافی کا۔

۱ور یقیناًمیں لاعلم نہ تھا
کہ ۱س مسلک میں
یہ و۱حد جرم تھا
جو ناقابل معافی تھا۔
۱سی لیے ۱ن کو یوں ۱ک ساتھ
۱پنے گھر میں بیٹھا دیکھ کے
 میرے درو۱زوں دیو۱روں سے
ٹھنڈے پسینے پھوٹے تھے۔


     ٭٭٭٭٭

ایک حالت حال


کیا بتاﺅں
کیا ہوتا ہے
جب وہ میرے زینوں سے
 نیچے اترتا ہے۔
وہ اترتا چلا جاتا ہے
میں پگھلتی چلی جاتی ہوں،
پانی ہی پانی
بے کراں پانی
ایسا تلاطم ایسی لہریں
وہ اٹھان ان کی
کہ آسمان کا رنگ بھی نیلا پانی،
پھر بھی پھسلنا چاہوں
 تو پھسل نہ پاﺅں
نکلنا چاہوں تو نکل نہ پاﺅں
چار سو اسی کا گھیرا
آنکھیں کھولوں
 تو نیا سویرا
نہ پچھلی رات کا سایہ
نہ اک بوند کی یاد ہی باقی!
زمیں پے آر پار
گوش در گوش سنوں
بس وہی آہٹ
مےرے زینوں سے
اس کے اترنے کی
جھلملاتی سرسراہٹ!!
چاروں اطراف مےرے بدن کے سراسیمہ
اور ان میں گونجتی پھیلتی
اس کی دھڑکن کی تھرتھراہٹ!!!


     ٭٭٭٭٭

ٹینا ثانی



میں جب اس کی آواز
کے شہر میں اترا
تو وہاں پے اک ہنگامہ مچا تھا۔
کچھ ڈوب چکے تھے
کچھ ڈوب رہے تھے
اور کچھ ایسے بھی تھے
جو ڈوبنے کے خوف سے
سر پر بھاگ رہے تھے۔

(اس کی آواز کا)
جادو ابھی جاگ رہا تھا
تلاطم پھیل رہا تھا
اور وقت سمٹ رہا تھا۔


پل ہی پل میں فیصلہ کرنا تھا
کہ مجھے حدود شہر سے
نکلنا تھا،
یا اس خود کو ´ ´-س خود کو
جسے اک عمر سے پالا تھا
اس کے حوالے کرنا تھا۔

کوئی رکتا ہی نہ تھا
کہ پوچھوں اس سے
آخر کیا نام ہے اس کا
جس کے آستانے پے
یوں بے آبروئی میں
سر رکھنا لکھا تھا!
آخر اک بے حال دیوانہ
مجھ کو دلاسہ دےنے کو ٹھہر گیا
اور کہنے لگا
جو اول ہوتے بھی
ثانی کہے خود کو
تم ہی بتاو
کیا نام رکھو گے اس کا؟


    ٭٭٭٭٭

آنکھوں سے پرے آنکھیں



کہتا تھا یہ دنیا
چوروں کی ہے یا نوسربازوں کی۔
میں نے کہنا
اتنی حرارت ٹھیک نہیں ہے
انساں ہونے کو۔
وہ اور بھی بھڑک اٹھتا تھا
تم بھی تو دنیا کے ہو
ان چوروں نوسربازوں کے
رشتہ دار ہو تم
جو چاٹ رہے ہیں اس کے لوں لوں کو
جیسے یہ وہ مردار ہو
جس کو کلمہ پڑھ کے انہوں نے
حلال بنایا ہو۔

میں جانتا تھا
اس کی اس اندھیری تنقید
 کے سوموں کو،
لیکن شایدبس اتنا ہی
کہ اس نے وہ کچھ دیکھا تھا
جو میں نے نہیں دیکھا تھا۔
دیکھتے تو سب ہی ہیں
مگر صرف ان آنکھوں سے
جو پیدائش پے ملی تھیں۔
اس کے پاس ان سے الگ
وہ آنکھیں بھی تھیں
جو درد کے بھڑکتے الاﺅ میں
کھلتی ہیں
اور اس بارش تک رسائی رکھتی ہیں
جو سب راکھ ہو جانے کے بعد
 برستی ہے۔

      ٭٭٭٭٭

حکم حاکم مرگ مفاجات


وہ اکثر سوچتا تھا
جب وہ مرے گا
اس کو کیسے اٹھا پائیں گے
اسے دفنانے والے!!

آخر اتنا بڑا تھا وہ
اتنے لوگوں کا حاکم تھا
اتنا بے حد احاطہ تھا اس کی شخصیت کا
اور شاید اس سے بھی بڑا
اس کی ملکیت اور جاگیروں کا۔
اس کو اٹھانے کے لیے یقینا
بہت بڑی مشینوں کی ضرورت ہو گی۔

تب اس نے حکم دیا
ایسی مشینوں کی تعمیر کا
جن سے اس کا اٹھانا ممکن ہو
جب وہ اس جہان فانی سے
کوچ کرے گا۔

مشینیں بن تو گئیں
دن رات کی محنت سے
مگر بنتے ساتھ ہی بیکار ہوئیں
کیونکہ اس عرصے میں
وہ اور بھی بڑا ہو بیٹھا تھا۔
تب اور مشینیں بنیں
اور پھر اور
حتی کہ وہ وقت بھی آیا کہ
 سارا ملک ہمہ وقت ان مشینوں کی
تعمیر میں مصروف رہنے لگا
جن سے اس کے مرنے کے بعد
اس نے اٹھایا جانا تھا۔
     
 اس سارے ہنگامے میں
کسی کو بھی یہ خیال نہ آیا
کہ اس ہمہ وقت کی مشکل کا
کوئی اور حل بھی ممکن تھا۔


       ٭٭٭٭٭

د۱ستان

مشاعرے کا وقت ہو۱۔
وہ ۱پنی نظم سنانے آیا
۱ور کہنے لگا،
میں وہ شاعر ہوں
جو ۱پنے نام سے ناو۱قف ہے۔
۱س لیے بن بلائے چلا آیا ہوں
کہ ۱گر ۱نتظار میں رہتا
توکئی دور ۱و ر گزر جاتے
 پچھلوں کی طرح۔

ٹھیک ہے
صدر مشاعرہ کہنے لگے
آپ کہیے
ہم ہمہ تن گوش ہوئے بیٹھے ہیں۔
ہر شخص کی طرح
مجھے بھی نام ملا جب پید۱ ہو۱
لیکن میں نے لوٹا دیا
کیونکہ ۱س نام کے ساتھ ۱ک بندش تھی۔
کیا بندش تھی ۱س نام کے ساتھ
صدر مشاعرہ نے بہت ۱حتر۱م سے پوچھا۔
جو آپ سب نے قبول فرمائی
۱س خیال سے
کہ ۱س کو لوٹانا ناممکن ہے۔

صدر مشاعرہ تنہا نہیں تھے
۱س حیر۱نی میں
جو یکایک وہاں پے ۱تر آئی تھی۔
ہر ۱یک یہی سوچ رہا تھا
وہ ہنسے یا وہ روئے۔
ہنسے ۱س پے
۱گر وہ جھوٹا تھا
۱ور روئے ۱پنے آپ پے
۱گر وہ سچا تھا۔
معاملہ ۱تنا گہر۱ تھا
کہ صدر مشاعرہ تنہا نہیں تھے
۱س شش و پنج میں
کہ وہ بولیں یا وہ خاموش رہیں۔

وقت ٹھہر گیا۔
لوگوں نے آسمان کو دیکھا
سورج کہیں نہیں تھا
مگر روشنی بھری دوپہر کی تھی۔
دور دور تک ر۱ت کے ہونے کے
آثار نہ تھے۔
جب صدر مشاعرہ تنہا نہ رہے
۱س پرےشانی میں
جو جان لیو۱ بھی ہو سکتی تھی،
تو وہ یوں گویا ہو۱
”یہ توہم کا کارخانہ ہے
یاں وہی ہے جو ۱عتبار کیا“
      ٭٭٭٭٭