کہتا تھا یہ دنیا
چوروں کی ہے یا نوسربازوں کی۔
میں نے کہنا
اتنی حرارت ٹھیک نہیں ہے
انساں ہونے کو۔
وہ اور بھی بھڑک اٹھتا تھا
تم بھی تو دنیا کے ہو
ان چوروں نوسربازوں کے
رشتہ دار ہو تم
جو چاٹ رہے ہیں اس کے لوں لوں کو
جیسے یہ وہ مردار ہو
جس کو کلمہ پڑھ کے انہوں نے
حلال بنایا ہو۔
میں جانتا تھا
اس کی اس اندھیری تنقید
کے سوموں کو،
لیکن شایدبس اتنا ہی
کہ اس نے وہ کچھ دیکھا تھا
جو میں نے نہیں دیکھا تھا۔
دیکھتے تو سب ہی ہیں
مگر صرف ان آنکھوں سے
جو پیدائش پے ملی تھیں۔
اس کے پاس ان سے الگ
وہ آنکھیں بھی تھیں
جو درد کے بھڑکتے الاﺅ میں
کھلتی ہیں
اور اس بارش تک رسائی رکھتی ہیں
جو سب راکھ ہو جانے کے بعد
برستی ہے۔
٭٭٭٭٭