کیا بتاﺅں
کیا ہوتا ہے
جب وہ میرے زینوں سے
نیچے اترتا ہے۔
وہ اترتا چلا جاتا ہے
میں پگھلتی چلی جاتی ہوں،
پانی ہی پانی
بے کراں پانی
ایسا تلاطم ایسی لہریں
وہ اٹھان ان کی
کہ آسمان کا رنگ بھی نیلا پانی،
پھر بھی پھسلنا چاہوں
تو پھسل نہ پاﺅں
نکلنا چاہوں تو نکل نہ پاﺅں
چار سو اسی کا گھیرا
آنکھیں کھولوں
تو نیا سویرا
نہ پچھلی رات کا سایہ
نہ اک بوند کی یاد ہی باقی!
زمیں پے آر پار
گوش در گوش سنوں
بس وہی آہٹ
مےرے زینوں سے
اس کے اترنے کی
جھلملاتی سرسراہٹ!!
چاروں اطراف مےرے بدن کے سراسیمہ
اور ان میں گونجتی پھیلتی
اس کی دھڑکن کی تھرتھراہٹ!!!
٭٭٭٭٭