از راہ سفر

کبھی کبھی وہ اِد ھر کو دیکھتی تھی،
میں منتظر رہتا،
کہ چاہے اک لمحے کو سہی
مگر اس لمحے میں
دھل جاتے تھے کئی شب و روز
ویرانی کے۔

پھر اسے خبر ہوئی
میرے انتظار کی
اور اس کے اِدھر دیکھنے میں
تھوڑی سی سخاوت آئی۔
جب بس رکی اس کے سٹاپ پے
تواترنے سے قبل
میری طرف ہوئی
اور کہنے لگی:
ان کچھ لمحوں میں
کیسے دھل سکتے تھے
اتنے بے شمار شب و روز ویرانی کے؟
blog comments powered by Disqus