کیا ہے وہ؟

کچھ لوگوں کا کہنا تھا
وہ طاقت کے سرچشمے سے واقف ہے
جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا
وہی طاقت کا سرچشمہ ہے۔
یہ دو خیال اک دوجے سے
اتنے دور تھے جتنے زمیں و آسماں
پھر بھی کچھ لوگوں کا خیال تھا
کہ کچھ فرق نہیں تھا ان دو خیالوں میں۔

بات بڑھتے بڑھتے بہت دورنکل گئی
جنگ و جدل دنگا فساد
بڑھتا بڑھتا ہاتھوں سے نکل گیا
مگر یہ تعین نہ ہو پایا
کہ وہ طاقت کے سرچشمے سے واقف ہے
یا وہی طاقت کا سرچشمہ ہے۔

وہ خود جس کے بارے میں
سارا جھگڑا تھا
بیٹھا سب کچھ دیکھ رہا تھا
اور سوچ رہا تھا
یہ پگلے اگر مجھ سے رجوع کرتے
میرے بارے میں
تو شاید اس مشکل میں نہ پڑتے
جس میں یہ اک دوجے کا
سر پھوڑ رہے ہیں۔
blog comments powered by Disqus