ہیپی برتھ ڈے

اس کا کہنا تھا
فرد نو تجربے سے خالی ہے۔
بڑا دعوی تھا یہ
اتنا کہ پہلی نظر میں
اس کو نظرانداز کرنا
واجب دکھتا تھا۔
جب اس کا اصرار بڑھا
تو لوگوں نے پوچھا
چلو یہ بتاﺅ
تم تجربہ کس کو کہتے ہو؟

کہنے لگا
تجربہ خدا ہونا ہے
یا ہونے کی سعی کرنا ہے۔
وہ ہنسے
یہ تو نہ ہونا ہے!
با لکل! وہ بولا
ٹھیک سمجھے تم
یہ نہ ہونا ہے۔
فرد نو جنم لیتا ہے
نہ ہونے کے خوف مےں
اور مرتا ہے
نہ ہونے کے خوف میں
وہ کیا جانے
تجربہ کیا ہوتا ہے؟
پس وہ اک خالی ڈبہ ہے
اس کے اوپر چمکتی ریپننگ ( wrapping) ہے
جس پر لکھا ہے
ہیپی برتھ ڈے۔
blog comments powered by Disqus